یمن کے وزیر اطلاعات ونشریات معمر الاریانی نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی اپنے زیرتسلط بندرگاہوں کو سعودی عرب میں شہری آبادی اور بحر احمر میں جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر متعدد ٹویٹس میں انہوںنے کہا کہ یمنی فوج نے ایران سے اسلحہ اسمگل کرنے والے حوثیوں کے ایک گروپ کو پکڑا ہے جس نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اسے پاسداران انقلاب کے ذریعے عسکری تربیت فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران سے یمن میں حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی، بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے مدد، ڈورن طیاروں کی فراہمی اور حوثی باغیوں کو جنگی تربیت فراہم کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایران یمن کی خانہ جنگی میں براہ راست ملوث ہے۔
١-القاء القبض على خلية حوثية لتهريب الأسلحة الايرانية واعترافها بتلقي تدريبات في ايران وارتباطها بالحرس الثوري، دليل دامغ على التورط الايراني في ادارة عمليات تهريب الأسلحة ودعم المليشيا الحوثية بالاسلحة "الصواريخ الباليستية، والطائرات المسيرة" لتنفيذ أجندتها التدميرية في المنطقة
— معمر الإرياني (@ERYANIM) September 19, 2020
الاریانی کا کہنا تھا کہ ایران یمن کے حوثی باغیوں اور خطے کے دوسرے مسلح گروپوں کو خطے میں اپنے ایجنڈے کو توسیع دینے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی الحدیدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰبندرگاہوں کو سعودی عرب کے شہریوں پر حملوں اور بحر احمر سے گذرنے والے بحری جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔