.

دو ہفتوں بعد زائرین روضہ اطہر میں نماز ادا کر سکیں گے: انتظامیہ مسجد نبوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مدینہ منورہ میں واقع دوسرے مقدس حرم مسجد نبوی ﷺ کے اندر واقع روضہ اطہر کو دو ہفتوں کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اتوار یکم ربیع الاول بمطابق 17 اکتوبر کو زائرین روضہ اطہر میں نماز ادا کرسکیں گے‘۔

واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپ جاری کردی ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے عمرہ یا روضہ اطہر میں نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جا سکتا ہے‘۔

’زائرین تمام حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے‘۔ ’روضہ اطہر میں گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی‘۔

قبل ازیں وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا تھا کہ ’اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ، مسجد الحرام میں نماز، مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں حاضری، طواف، مسجد قبا اور مسجد سید الشہداء کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔ تاہم ایپ میں پہلے مرحلے میں صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جا رہا ہے۔