سعودی عرب صحرائی ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ: وزارت ماحولیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت ماحولیات پانی وزراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب صحرائی ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ ہو گیا ہے۔ یمن سے آنے والے ٹڈی دل پر قابو پا لیا گیا۔

جازان کا شمالی علاقہ جزوی طور پر ٹدل دل سے متاثر ہوا تھا تاہم اکتوبر تک سارے علاقے کو ٹڈی دل سے صاف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نے بتایا کہ وزارت کی ٹیمیں اب بھی چوکس ہیں۔ ٹڈی دل کی کسی بھی متوقع یلغار پر نظر ہے اوران کی بیخ کنی کے لیے پور ی طرح سے تیار ہیں۔

وزارت نے خبر دار کیا کہ سوڈان، اریٹریا، ایتھوپیا اور یمن میں ٹڈی دل سے صورتحال دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ سعودی عرب کو املج اور جازان نیزعسیر کے پہاڑی علاقوں کی طرف سے ٹڈی دل کے خطرات لاحق ہیں۔ موسم سرما میں حملہ متوقع ہے۔

ان دنوں ہم موسم گرما اور موسم سرما کے عبوری مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ آج ٹڈی دل ایسے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں موسم معتدل ہے اور بارش ہو رہی ہے۔

وزارت نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں نے قنفذہ اور محائل عسیر کے بڑے علاقے میں ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ عسیر ریجن میں باقی ماندہ ٹڈی دل کے صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں