مصر میں گھناونا جرم، بے رحم شوہر نے بیوی سر بازار قتل کر ڈالی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ایک وحشیانہ قتل کے واقعے نے پورے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔ تفصیلات کے مطابق شوہر نے سر عام راہ گیروں کے ساتھ اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود ڈھٹائی کے ساتھ اس کی لاش کے پاس کھڑے ہو کرپولیس کے آنے کا انتظار کرتا اور سیگریٹ نوشی کرتا رہا۔ قتل ہونے والی خاتون ایک اسکول کی معلمہ تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بیوی کے ساتھ رنجش کے بعد شوہر نے اسکول تک اس کا پیچھا کیا اور اسکول کے قریب لوگوں‌کے سامنے اسے چاقو کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس نے سگریٹ سلگایا اور پولیس کے آنے کا انتظار کرنے لگا۔ کچھ دیر میں‌پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور اس نے قاتل شوہر کو گرفتار کرنے کے ساتھ مقتولہ کی لاش بھی قبضے میں لے لی۔

Advertisement

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کا نام "فجر النور" تھا۔ اس کا شوہر کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے کے بعد گھر میں بیٹھ گیا تھا جب کہ گھر کے تمام اخراجات کا بوجھ بیوی پرآگیا تھا۔ گھر کے معاشی حالات کی خرابی کی وجہ سے دونوں میں تنازع ہوا۔ بیوی نے شوہر کو کام کاج کی کوشش کرنے کا کہا جس پر وہ برا مان گیا اور بیوی کو جان سے مار ڈالا۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے قاتل شوہر نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی سے چھٹکارا پانے کا فیصلہ کیا۔چھری لی اور اس کا تعاقب کیا۔ اسے تکلیف دے کر راہگیروں کے سامنے مار ڈالا۔ شوہر نے انکشاف کیا کہ بیوی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خلع کا کیس دائر کر رکھا تھا۔ اس نے کہا کہ قتل کے بعد میں فرارنہیں ہوا بلکہ میں‌ نے پولیس کےآنے اور اس کے ساتھ جیل جانے کا انتظار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں