کرونا ویکسین لگوانے پر دبئی میں مفت کافی کی پیشکش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے ایک سرمایہ کار علی خان نے معاشرے میں کرونا ویکسین لگوانے کی اہمیت اجاگر کے غرض سے ویکسین کی مطلوبہ خوراک لگوانے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی خان کی یہ پیشکش ایک ماہ کے لیے ہے۔ دبئی کے ’ند الحمر علاقے میں کیفے ریسٹریٹو عوام میں بے حد مقبول ہے۔ صارفین نے علی خان کی اس پیشکش پر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

دبئی کے کئی اور ریستوران بھی کرونا ویکسین لگوانے والے صارفین کے لیے رعایتی پیشکشیں کررہے ہیں۔ کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کو ڈنر کے لیے دس اور دوسری خوراک لینے والوں کو بیس فیصد رعایت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

اس پشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کا ثبوت جیسے میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں