اردو سمیت چھ عالمی زبانیں بولنے والا سعودی ہیلتھ ورکر محمد بخش کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں محکمہ صحت سے منسلک ایک نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات اور رضاکارانہ سرگرمیوں کے لیے نصف درجن زبانیں بھی ساتھ سیکھ رکھی ہیں۔

سعودی عرب میں 'میں ہیلتھ ورکر ہوں' ٹیم سے منسلک محمد بخش نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کئی سال سے مکہ معظمہ میں صحت کے شعبے میں خدمات ادا کر رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں میڈیکل کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ چھ زبانیں بھی سیکھیں۔ اس نے بتایا کہ وہ بیت اللہ اور مسجد حرام سے تھوڑے ہی فاصلے پر رہائش پذیر تھا۔ وہ کئی سال سے بیت اللہ میں آنے والے حجاج ومعتمرین اور دیگر زائرین کی رہ نمائی اور ان کی مدد بھی کرتا رہا ہے۔

Advertisement

اس نے بتایا کہ میں انگریزی کے ساتھ اردو بھی بولتا ہوں۔ ان کے ساتھ ساتھ میں‌ نے انڈونیشی اور بنگالی سیکھنے کے بعد اب فرانسیسی زبان بھی سیکھنا شروع کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ نصف درجن زبانیں سیکھنے سے میں اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی زیادہ خدمت کا موقع مل رہا ہے۔ یہ زبانیں سیکھنے کے بعد مجھے طبی شعبےمیں زائرین کی مدد میں آسانی ہوگئی ہے۔

اس نے بتایا کہ میں‌ ایک طبی رضا کار ہوں اور مسجد حرام میں آنے والے معتمرین اور نمازیوں کے ذیابیطس، بلند فشار خون، وزن، قد کی پیمائش، خون کے گروپس کی چیکنگ کےساتھ ساتھ موسمی امراض کی ویکسین بھی فراہم کرتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں