.

سعودی عرب کی وادی "غنما" کی سحر انگیز تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کے ضلع اضم میں واقع "وادیِ غُنما" اپنے خوب صورت اور منفرد ارضیاتی مقامات کے سبب امتیازی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ وادی صوبے کے خوب صورت ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتی ہے۔ ارضیاتی انجینئر سلطان المالکی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "وادی کے اطراف گرینائٹ کی چٹانیں واقع ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف نوعیت کے گھنے درخت اور چھوٹی نہریں بھی ہیں جو مستقل طور پر جاری رہتی ہیں۔ عام لوگ اور سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں تا کہ یہاں کی سحر انگیز فضاؤں اور قدرتی جمال سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں"۔

المالکی نے مزید بتایا کہ یہ وادی 7 کلو میٹر طویل ہے جب کہ یہاں موجود فارمز کی تعداد 50 سے زیادہ ہے۔ وادی کے اطراف چٹانیں واقع ہیں جو حوادث زمانہ کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکیں۔ یہ چٹانیں قبل کیمبری دور (Pre-Cambrian) سے تعلق رکھت ہیں جن کی عمر 55 کروڑ برس سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں