.

سعودی عرب:2020ء کے دوران ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 15 ہزار سے زاید اسپرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت مملکت کے مختلف علاقوں میں صحرائی ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

More than 15 thousand scientific spraying to control locusts in Saudi Arabia within a year

گذشتہ ایک سال کے دوران وزارت ماحولیات نے ٹڈی دل کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لیے 15 ہزار سے زاید بار اسپرے کیا گیا۔ صرف جنوری 2021ء کے دوران مملکت میں 143،350 ایکڑ رقبے پر ٹڈیوں کی موجودگی کا پتا چلایا گیا 48،690 ایکڑ رقبے پر اسپرے کیا گیا۔

اس سلسلے میں وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت کے ٹڈیوں اور مہاجر کیڑوں کے مرکز کے ڈائریکٹر جنرل، انجینیر محمد الشمرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وزارت نے ٹڈی دل کے17 حملوں کا مقابلہ کر کے انہیں ختم کیا۔ ٹڈیوں کی روک تھام کے لیے مملکت میں فضا سے اسپرے کا چھڑکائو کیا گیا۔ یہ چھڑکائو اور اسپرے سعودی عرب کے علاقوں تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں مجموعی طور پر 3499 ایکڑ رقبے پر کیا گیا۔ اس کے علاوہ الباحہ، عسیر اور جازان اور دوسرے علاقوں میں بھی فصلوں کو نقصان پہنچانے والے حشرات اور ٹڈیوں کے کنٹرول کا سلسلہ جاری رہے۔

الشمرانی نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران 1834584 مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے 225،254 مقامات ٹڈیوں سے متاثر ہوئے جب کہ 15050 مقامات پر اسپرے کیے گئے۔ سا2020ء کے دوران ٹڈیوں کے 167 جھنڈ تباہ کیے گئے اور روزانہ 7086 رپورٹس پیش کی گئیں۔ الریاض میں 71 ہزار 577 ایکڑ، مکہ معظمہ میں 71 ہزار 577 ، مدینہ منورہ میں 5760 ایکڑ، مشرقی سعودی عرب کے 46 ہزار 555 ایکڑ، القصیم میں 8410 ایکڑ، تبوک میں 2440 ایکڑ، حائل میں 9 ہزار 648 ایکڑ، الجوف میں 140 ایکڑ، شمالی سرحد پر 150 ایکڑ، الباحہ میں 4783 ایکڑ، عسیر میں 11661 ایکڑ نجران میں 1975 اور جازان میں 99390 ایکڑ رقبے پر اسپرے کیا گیا۔