سعودی عرب میں متعین فرانس کے سفیر نے گذشتہ روز دارالحکومت الریاض میں بیلسٹک میزائل، جازان اور خمیس مشیط پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی عرب میں فرانسیسی سفارت خانے کے'ٹویٹر' اکائونٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں گذشتہ روز دارالحکومت الریاض پر بیلسٹک میزائل سے ناکام حملے اور خمیس مشیط اور جازان میں بمبار ڈرون طیاروں سے ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت پر حملوں کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں سعودی عرب کے دفاع میں خدمات انجام دینے والے ہیروز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدوں کے محافظ سپاہیوں نے ایک پھر ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے وطن کے دفاعی کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر تُرکی المالکی نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے فضائی دفاع نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت میں شہری اہداف پر داغے چھ بمبار ڈرون تباہ کردیے۔
-
سعودی عرب میں ریل گاڑی کے پہلے ڈرائیور 96 برس کی عمر میں چل بسے
سعودی عرب میں آج سے برسوں قبل سب سے پہلی ریل گاڑی چلانے والا ریل گاڑی کے ڈرائیور عبدالعزیز بن ابراہیم الدریویش انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 96 سال ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 'ہُد ہدُ' کی آمد، کیا موسم سرما رخصت ہو چکا؟
سعودی عرب میں موسم سرما کے اختتام اور آغاز بہار کی دیگر علامات میں ایک اہم علامت 'ہد ہد' پرندے کی آمد بھی قرار دی جاتی ہے اور اس حوالے سے کئی محاورے ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں 'ہُد ہدُ' کی آمد، کیا موسم سرما رخصت ہوچکا؟
سعودی عرب میں موسم سرما کے اختتام اور بہار کی آمد کی دیگر علامات میں ایک اہم علامت'ہد ہد' کی آمد بھی قرار دی جاتی ہے اور اس حوالے سے کئی محاورے بھی ... صفحة اول