شہزادہ محمد بن سلمان مسلم امہ کی فلاح کے لیے کام کررہے ہیں:احمد ابو الغیط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ایک ایسے رہ نما ہیں جو مسلم امہ کے لیے کام کررہے ہیں۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں العربیہ چینل کی نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں۔ وہ مسلم امہ کی فلاح کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔
احمد ابو الغیط نے ان خیالات کا اظہار عرب لیگ کی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر دوبارہ انتخاب سے قبل کیا۔
بدھ کے روز عرب ممالک کے وزرا خارجہ اجلاس میں احمد ابو الغیط کو عرب لیگ کا دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔
ایک عرب سفارتی ذریعے نے بتایا کہ عرب ممالک کے وزرا خارجہ نے عرب ممالک نے متفقہ طور پر احمد ابو الغیط کو تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر دوبارہ فائز کرنے کی حمایت کی۔
عرب لیگ کے اجلاس میں الجزائر کی میزبانی میں ہونے والے 31 ویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے اور سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں عرب ممالک کے سیاسی، سماجی، قانونی، انسانی حقوق، مالیاتی اور انتظامی معاملات پربھی غور کیا گیا۔
احمد ابو الغیط سنہ 2004ء کو مصر کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے۔ مارچ 2011ءتک وہ مصر کے وزیر خارجہ رہے۔ جون 2016ء کو عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل نبیل العربی کی جگہ انہیں عرب لیگ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں