سعودی عرب کے وزیر بلدیات، دیہی امور اور ہاوسنگ ماجد الحقیل نے سیکرٹریٹ اور تمام بلدیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گرد آلود آندھی اور ریتلے طوفان سے متاثرہ مقامات کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ریت اور مٹی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے اور سڑکوں اور پبلک مقامات کو فوری طفورپر بحال کیا جائے۔

وزیر بلدیات نےغبار آلود آندھی سے پھیلنے والی مٹی ہٹانے کے لیے مشینوں کے استعمال، پبلک مقامات کے لیے کھلی جگہوں پر بنائے گئے پلیٹ فارمز کو دھونے،آندھی کی وجہ سے اکھڑنے یا ٹوٹ کر گرنے والے درختوں کو راستوں سے ہٹانے کے بھی احکامات دیے ہیں۔ انہوںنے ریتلے طوفان کے نتیجے میں شہریوں کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے تدارک کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے ہدایت کہ کی ریتلے طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں اور گرو وغبار سے متاثر ہونے والے تمام مقامات کو فوری طور پر صاف کیا جائے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے شمالی ، مشرقی اور وسطی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آندھی، ریتلے طوفان اور گرد آلود ہواجھکڑ چلے جن کے نتیجے میں کئی علاقوں میں دن کا منظر رات میں تبدیل ہو گیا تھا۔