.

سعودی عرب میں فلاحی کاموں کے لیے چیئرٹی پلیٹ فارم'احسان' کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت 'سدایا' کی طرف سے فلاحی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیےسرکاری سطح پر'احسان' پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ یہ اقدام مملکت میں فلاحی اور خیراتی کاموں کو منظم کرنے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ، وزارت انصاف، وزارت خزانہ،صحت، دیہی امور، ہائوسنگ، افرادی قوت، سماجی ترقی اور وزارت تعلیم، اسٹیٹ سیکیورٹی، مرکزی بنک اور حکومتی ڈیجیٹل کمیشن کی کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔

اس حوالے سے 'سدایا' کی جانب سے 'ہیش ٹیگ احسان پلیٹ فارم' کے نام سے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ اس سروس سے مملکت میں تمام طبقات استفادہ کرسکیں گے۔

پلیٹ فارم 'احسان' کا مقصد مملکت میں ترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ کرنا اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے قیام سے فلاحی اور چیئرٹی کے کاموں پر حکومت کی اجارہ داری کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

'احسان' ایک قومی عطیہ پلیٹ فارم ہے جس میں بہت سی سروسز پروگرام مہیا کی گئی ہیں۔ مُملکت کی سطح پر فنڈ ریزنگ' سےوابستہ قومی پلیٹ فارم کی کوششوں کو متحد کرنا ہے۔اس سے ملک میں رفاہی اور غیر منافع بخش اداروں اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

ڈیٹا اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس 'سدایا' کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے مملکت کی طرف سے فلاحی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں تعاون کرنے پر مملکت کی دانش مند قیادت کی طرف سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خیراتی سرگرمیوں میں 50 ویں نمبر پر ہے اور مملکت میں سالانہ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی خیرات دی جاتی ہے جوکہ اوسطا فی کس 93 ریال بنتی ہے۔