انسانی حقوق کی پامالیوں پر یورپی یونین کی ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپی یونین نے ایران میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث متعدد ایرانی عہدیداروں پر سخت پابندیاں عاید کی ہیں۔

یورپی یونین کے تین سفارتکاروں نے رائیٹرز کو بتایا کہ یورپی یونین 2013 کے بعد اس طرح کے پہلے اقدام میں بدھ کے روز کچھ ایرانی افراد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement

سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے سفیروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان افراد کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندی عائد کرنے پر اتفاق کریں گے۔ باقاعدہ پابندیوں‌ کے نفاذ کے بعد ملزمان کے نام آئندہ ہفتے شائع کیے جائیں گے۔

ایران متعدد بار انسانی حقوق کی پامالی کرنے کے مغرب کے الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

ایک یورپی سفارتکار نے رائیٹرز کو بتایا کہ ایرانی عہدیداروں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جان لینا چاہئے کہ اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

برسلز میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے نامہ نگار نے بتایا کہ یورپی یونین اضافی ایرانی ناموں کو بلیک لسٹ میں شامل کرے گا اور پابندیوں کا دورانیہ ایک سال کے لیے بڑھا دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں