سعودی عرب میں بصری اور صوتی ذرائع ابلاغ کی جنرل اتھارٹی نے حائل صوبے میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر فلمی صنعت اور میڈیا کی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔
اتھارٹی کے مطابق اس سینیما گھر میں 10 اسکرینیں اور 1309 نشستیں ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں سینیما گھروں کی مجموعی تعداد 33، اسکرینوں کی مجموعی تعداد 342 اور نشستوں کی مجموعی تعداد 35 ہزار ہو گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق وہ سعودی فلمی صنعت کو آگے لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔ مملکت میں فلمی صنعت عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات سے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔
اتھارٹی نے زور دیا کہ احتیاطی اقدامات ، حفاظتی تدابیر اور صحت کے حوالے سے ہدایات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔
-
کرونا کے سال سعودی عرب میں سینیما گھروں کی 66 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوئیں
ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ برس (2020ء میں) کرونا کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: سینیما پروڈکشن کے 28 منصوبوں کے لیے 4 کروڑ ریال
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فلم اتھارٹی نے فلموں کی سپورٹ کے لیے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیاں بحال، 2020ء کے آخر تمام سینیما گھر کھولنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں کرونا وبا کے خطرات کم ہونے کے بعد ملک میں تفریحی سرگرمیاں بہ تدریج ...
مشرق وسطی