ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ برس (2020ء میں) کرونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات نافذ کرنے اور سینیما گھروں میں بکنگ کے لیے نشستوں کی تعداد کم کرنے کے باوجود فلم بینی کے لیے 66 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔
وزارت ثقافت کی جانب سے جاری رپورٹ میں "بصری اور صوتی ذرائع ابلاغ کی جنرل اتھارٹی" کی فراہم کردہ معلومات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2019ء میں فلم بینی کے لیے فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی تعداد تقریبا 40 لاکھ تھی۔
واضح رہے کہ 2020ء میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں نئے سینیما گھروں کے کھلنے کے بعد مملکت میں ان کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی۔ سال 2019ء میں سینیما گھروں کی تعداد 19 تھی۔
گذشتہ برس فروخت ہونے والی ٹکٹوں کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض 34 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد جدہ 21 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ دوسرے ، دمام 5.43 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ تیسرے، ظہران 1.86 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ہفوف شہر 1.3 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ اس کے بعد چھٹی پوزیشن جازان (1.28 لاکھ ٹکٹ) ، ساتویں پوزیشن جبیل (47 ہزار ٹکٹ) ، آٹھویں پوزیشن تبوک (45 ہزار ٹکٹ) اور نویں اور آخری پوزیشن ابہا (8373 ٹکٹ) نے حاصل کی۔
-
جنوبی سعودی عرب میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح
کل منگل کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح کیا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیاں بحال، 2020ء کے آخر تمام سینیما گھر کھولنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں کرونا وبا کے خطرات کم ہونے کے بعد ملک میں تفریحی سرگرمیاں بہ تدریج ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: سینیما پروڈکشن کے 28 منصوبوں کے لیے 4 کروڑ ریال
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فلم اتھارٹی نے فلموں کی سپورٹ کے لیے ...
مشرق وسطی