.

سعودی عرب: شاہ عبدالعزیز ریزرو میں ایک لاکھ پودوں کی شجر کاری مہم شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز ریزرو نے قدرتی پناہ گاہ میں شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ریزرو میں ایک لاکھ پودوں کی شجر کاری کی جائے گی۔

شاہ عبدالعزہز ریزرو میں سات مراحل پر مجموعی طور پر پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ شجر کاری کی اس مہم میں خصوصی سیکیورٹی فورس برائے ماحولیات، قومی ترقی مرکز برائے تحفظ نباتات اور زمین کو صحرائوں اور ریگستانوں میں تبدیل ہونے سے بچانے کہ ذمہ دار ادارے کا تعاون حاصل ہے۔

ریزرو میں شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز گذشتہ روز شہزادہ متعب بن فہد الفیصل الفرحان، مرکز کے ایکزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر خالد عبدالقادر، الریاض میں ماحولیاتی تحفظ فورس کے سربراہ کرنل ناصر السلیس اور ماحولیای تحفظ کے لیے کام کرنےوالے کارکنوں کی موجودگی میں ہوا۔

پہلے مرحلے میں شاہ عبدالعزیز ریزرو میں خلیجی الغاف، طلح، رمث اور العرفج پودوں کی شجر کاری کی جائے گی اور ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ سات مراحل میں ہونے والی شجر کاری میں پانچ لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں آب پاشی کے ذریعے سیراب کیا جائےگا۔

شجرکاری کی مہم کا مقصد مختلف اداروں کے اشتراک سے سعودی عرب میں قدرتی ماحول کے تحفظ اور مملکت میں جنگلات کے اضافے اور زمین کو صحرا بننے سے روکنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔