یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب حوثی ملیشیا کی جانب سے خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکا خیز ڈرون تباہ کر دیا گیا۔
اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
اتحاد نے مزید کہا کہ "ہم شہریوں کے تحفظ کے لیے خطرے کے ذرائع سے پورے عزم کے ساتھ نمٹ رہے ہیں"۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت نے ہفتے کو علی الصبح ایک اعلان میں بتایا تھا کہ جدہ شہر کی سمت ایک فضائی معاند ہدف کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالکت کی جانب سے مذمت سامنے آئی ہے۔ ان ممالک نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دہشت گرد حوثیوں کے ان حملوں کے خلاف سعودی عرب اور اس کے امن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
یمنی حوثی باغیوں کا خمیس مشیط پر تازہ ڈرون حملہ ناکام
عرب اتحاد نے جمعرات کی صبح حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔تفصیل کے ...
بين الاقوامى -
یمن سے حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ ناکام
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد نے آج جمعرات کی صبح یمن کے ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کا سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام، ڈرون کو یمن میں مار گرایا
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ ...
بين الاقوامى