.

پاکستان اور سعودی فوجی قیادت کا اہم دفاعی امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان جمعہ کے روز سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے سول وعسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ جنرل باجوہ نے اس سے پہلے گذشتہ برس اگست میں سعودی عرب کا دروہ کیا تھا، جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایک سخت بیان کے بعد پیدا ہونے والی تلخی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ کچھ مبصرین اسے ایران اور سعودی عرب تعلقات کی بہتری کی روشنی میں اہم قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ گذشتہ روز سعودی عرب پہنچے ہیں۔ آرمی چیف کے ریاض پہنچنے پر پاکستان کے سعودی عرب میں ریاض پہنچنے پر پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر اور ملٹری اتاشی ہارون اسحاق راجا نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ ان کا ان کا خیر مقدم کیا۔

پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمد الروئیلی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے اور خطہ میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ایک معاصر سعودی نیوز پورٹل کو بتایا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم وقت پر ہو رہا ہے۔‘