سعودی شاہی دیوان کے مشیر کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شاہی دربار کے مشیر اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے قاہرہ کےدورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ترکی آل الشیخ نے مصری صدر سے ملاقات میں انہیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات مزید وسعت دینے، حکومت اور پبلک سیکٹر کی سطح‌پر تعاون کے فروغ، خطے کی صورت حال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر السیسی اور سعودی شاہی دیوان کے مشیر نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان پبلک سیکٹر پر تعاون کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں