سعودی عرب کی ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران قومی سطح پر تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل 624 نئے مقامات اور جگہوں کا اندراج کیا ہے۔ سعودی عرب کے ہیری ٹیج کمیشن کی طرف سےنئے مقامات کی شمولیت کے بعد مملکت میں اب تک سرکاری سطح پرتاریخی اور ثقافتی مقامات کی تعداد 8 ہزار 176 ہوگئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ثقافتی ورثہ کمیشن کے ’سی ای او‘ جاسر الحربش نے وضاحت کی کہ جن آثار قدیمہ کی جگہوں کو اندراج کے لئے منظور کیا گیا ہے ان میں مکہ مکرمہ کے 38 آثار قدیمہ کے مقامات اور مدینہ منورہ میں 5 سائٹس شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ میں 38 مقامات
انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقے میں 48 ، الجوف میں 54 ، عسیر خطے میں 52 ، تبوک میں 35 مقامات کے علاوہ شمالی سرحدی خطے میں 4 سائٹس کا اندراج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الریاض میں 342 ، مشرقی صوبے میں 25 ، قصیم میں 18 ، جازان میں 3 جگہوں کوتاریخی مقامات میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
الحربش نے وضاحت کی کہ ورثہ اتھارٹی نوادرات ، عجائب گھروں اور شہری ثقافتی ورثہ قانون کے آرٹیکل 8 کے دوسرے پیراگراف کے تحت آثار قدیمہ کے مقامات رجسٹریشن کی مجاز ہے۔
-
نیوم اور سعودی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے اشتراک سےڈیجیٹل میڈیا اکیڈمی کے قیام کا اعلان
سعودی عرب کی ’نیوم‘ کمپنی اور سعودی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی شراکت سےڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ... مشرق وسطی -
سعودی عرب عالمی ادارۂ محنت کی گورننگ باڈی کا اعزازی رکن منتخب
عالمی ادارۂ محنت (آئی ایل او) نے سعودی عرب کو اپنی گورننگ باڈی کا اعزازی رکن منتخب کر لیا ہے۔سعودی عرب کو سوموار کے روز بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں آثار قدیمہ اور قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ کےلیے مفاہمتی یاداشت کی منظوری
سعودی عرب کی الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سعودی عرب میں آثار قدیمہ اور ورثہ کے مقامات کے تحفظ اور تحفظ کے شعبے میں متعدد مشترکہ ورثہ کے منصوبوں اور ... مشرق وسطی