سعودی عرب: الریاض ہوائی اڈے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

الریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے 1.7 کلو گرام سے زیادہ کی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوکین قبضے میں لے لی۔ یہ کوکین بیرون ملک سے ہوائی اڈے کے ذریعے پارسل کی شکل میں سعودی عرب درآمد کی گئی تھی۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کے باہر سے آنے والے پارسل کی چھان بین کی گئی۔ حکام کو شبہ ہوا کہ پارسل میں کوئی مشکوک چیز ہے۔ چھان بین کرنے سے پتا چلا کہ اس میں "کوکین" کی مقدار کو تکنیکی طریقے سے چھپایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی جنرل ڈائرکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے تحت عمل میں لائی گئی۔ مملکت میں جس شخص کو یہ پارسل ارسال کیاگیا تھا اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں