سائبرحملے کے نتیجے میں ایران بھرمیں ریلوے نظام مفلوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے ریلوے کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکروں کے مبینہ سائبرحملے کے نتیجے میں کل جمعہ کے روز ملک بھر میں ریلوے کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے نظام معطل ہونے کی وجہ ایک دشمن ملک کی طرف سے کیاگیا سائبرحملہ تھا تاہم اس حملے کی نوعیت اور اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیکروں نے ایرانی سپریم لیڈر کا فون نمبر عام معلومات کے حصول کے لیے ایک رابطہ نمبر کے طورپرشائع کیا۔

ایران کے سرکاری ریڈیو ’آئی آر آئی بی‘ نے اطلاع دی ہے کہ ملک بھر کے ریلوےکے دفاتر کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کیے جانے کے باعث ٹرینیں موخر یا منسوخ کی گئیں۔سائبرحملے کے باعث ٹرینوں کی ٹکٹوں کے دفاتر ، ریلوے ویب سائٹ اور کارگوسرومیں رکاوٹ کی وجہ سے تاخیر ٹرینیں منسوخ کی گئیں جس کے نتیجے میں لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پرمسافروں کی رہ نمائی کے لیے نصب اسکرینوں پر مسافروں تا حکم ثانی انتظار کی ہدایت کی گئی جب کہ ہیکروں کی طرف سے رابطےکےلیے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا ذاتی نمبر دیا گیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات میں روانہ نہیں ہوسکیں۔ اس کی بنیادی وجہ ریلوے کے سسٹم پر ہیکروں کا حملہ تھا۔ سسٹم کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریڈیو رپورٹ کےمطابق ریلوے کےترجمان کاکہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین نے ریلوے سسٹم کے مفلوج ہونے کے بعد اس کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

ایران کے وزیر برائے مواصلات وٹیکنالوجی محمد جواد جہرمی نے گذشتہ جون میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا ملک خطرناک نوعیت کےسائبر حملوں کا سامنا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سائبرحملوں کو ایران نے ناکام بنا دیا جب کہ بعض سائبر حملوں سے ملک کے سائبرڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں