سعودی عرب : سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والا شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹریٹ جنرل کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش میں آئے وڈیو کلپوں میں نشہ آور مواد کی نمائش کرنے والے شخص کو شناخت کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ریاض صوبے میں منشیات پھیلانے والوں کے خلاف سرگرم سیکورٹی ادارے نے کی۔ حراست میں لیا جانے والا شخص عمر کی تیسری دہائی میں سعودی شہری ہے۔ اس کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے جانے کے بعد اسے استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں