سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شمال میں ملھم کے مقام پر جاری شاہین کی بین الاقوامی نیلامی کے تیسرے روز خواتین کا شاہین کی فروخت کا مقابلہ منعقد ہوا۔
اس موقعے پر سعودی فالکنر روئی سلیمان التمیمی نے کہاکہ وہ کل چھ میں سے دو شاہین حاصل کرنا چاہتی تھیں، جو کل پیش کیے گئے تھے لیکن وہ ان میں سے کسی کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔
التمیمی نے تصدیق کی کہ وہ نیلامی کے فالکن میں سے ایک خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ شاہ عبدالعزیز شاہین فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لے سکیں۔ یہ میلہ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک منعقد ہو گا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ مخصوص اور منفرد نوعیت کے شاہین خرید کر بین الاقوامی نیلامی میں حصہ لینے کی کوشش کررہی ہیں۔

روئی التمیمی کی عمر18 سال کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے چھ سال کی عمر سے اپنے باپ سے شاہین پروری سیکھی تھی۔آج ان کےوالد کے پاس شاہین اور حر سمیت تین اقسام کے باز موجود ہیں۔
-
سعودی عرب کی میزبانی میں پہلی عالمی دفاعی نمائش کے انعقاد کا اعلان
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرسپرستی سعودی عرب میں ملٹری انڈسٹریز کی جنرل اتھارٹی اگلے سال مارچ میں پہلی بار بین ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کھجور کی آن لائن مارکیٹ کے قیام کا اعلان
کھجورکی عالمی اسٹاک مارکیٹ کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا مشرق وسطی -
"تنومہ" سعودی عرب کے موسم گرما میں مہم جوئی اور پیدل سفرکے لیے بہترین مقام
سعودی عرب کے شمالی شہر ابھا کی تنومہ گورنری میں واقع ’الشرف‘ اور ’الحیفہ‘ پارکوں کو قدرتی مہم جوئی، کیمپنگ، پہاڑوں پر پیدل چلنے،ہائیکنگ، ثقافتی، سماجی ... مشرق وسطی