خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرسپرستی سعودی عرب میں ملٹری انڈسٹریز کی جنرل اتھارٹی اگلے سال مارچ میں پہلی بار بین الاقوامی دفاعی نمائش کا انعقاد کرے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق یہ نمائش سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں معروف عالمی تقریب قرار دی جا رہی ہے اور یہ پہلی بار مملکت میں منعقد کی جائے گی۔
نمائش کو مملکت میں متعلقہ وزارتوں اور حکام کی طرف سے اضافی معاونت حاصل ہوگی ہے۔ نیز اس میں مملکت کے تزویراتی اہمیت کے حامل سرکاری اور نجی ادارے بھی حصہ لیں گے۔
نمائش کا پہلا ایڈیشن اس احاطے میں منعقد کیا جائے گا جو خاص طور پر اس ایونٹ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔نمائش گاہ کی وسعت 8 ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں800 نمائشی اسٹال لگائے جائیں گے۔ نمائش میں حصہ لینے والی 100 مقامی کمپنیاں شامل ہیں جو کہ دفاع اور سیکورٹی میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس نمائش میں دفاعی شعبے سے منسلک عالمی شخصیات اور وفود بھی شرکت کریں گے۔
نمائش سلامتی اور دفاعی صنعت میں آپریشنل مطابقت کے لیے پہلا عالمی پلیٹ فارم ہوگی جس میں زمین ، سمندر ، فضا ، خلا اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق آلات کی نمائش کی جائے گی۔
نمائش ہر دو سال میں ایک بار منعقد کی جاتی ہے۔ تاہم سعودی عرب میں اس کا انعقاد پہلی بار مارچ 2022 کو ہوگا۔ نمائش میں دوسرے عرب ممالک کی کمپنیاں، وفود اور شخصیات شرکت کریں گی۔
-
سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ اسٹاک مارکیٹ لانچ کرنے کا اعلان
سعودی وزارت انصاف کے ایک ذمہ دار ذریعے نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کوبتایا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے ادارے مختلف ثقافتوں کےدرمیان رابطوں اور ڈائیلاگ کے لیے کوشاں
سعودی عرب کے مختلف ادارے اور وزارتیں دوسرے ممالک اور اقوام کی ثقافتوں کے درمیان ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کےعہدیدار نے سعودی عرب کے’اعتدال‘ مرکز کو رہ نما ادارہ قراردیا
اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی (یو این سی سی ٹی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ...
مشرق وسطی