شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کی جانب سے سال 2021 کے لیے اپنے پہلے سیشن میں "لرننگ ودآؤٹ بارڈرز" کانفرنس کا آغاز کررہا ہے۔ یہ کانفرنس 10-11 ستمبر 2021 کے دوران "سیکھنے کا طریقہ سیکھیں " کے عنوان سے منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں ثقافتی سرگرمیوں ، مکالموں اور تعلیمی پریزنٹیشنز کا ایک سلسلہ پیش جائے گا جس میں اساتذہ ، والدین اور نصابی مواد کے تخلیق کاروں کو رہ نمائی فراہم کی جائے گی۔
اس کانفرنس کا مقصد بہترین تعلیمی طریقوں کو فروغ دینا اور جدید ترین تخلیقی طریقوں کے استعمال کے ذریعے ایک تعلیمی پلیٹ فارم بنانا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ٹولز اور طریقوں کو استعمال کرکے سیکھنے والوں کو ان کے متنوع پس منظر سے قطع نظر ان کی مدد کرنا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے انسانی ترقی پر ٹھوس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کانفرنس میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین سے سیکھنے کے شعبے میں بہت سے نمایاں مقررین شرکت کریں گے۔ کاروباری اور تعلیمی عمل کی ترقی میں دلچسپی رکھنے والی Kiran Bir Sethi "ہیومن بائی چانس ، ہیومن بائے ڈیزائن" کے عنوان سے افتتاحی خطاب کریں گی۔
اس کے بعد سیشن میں ’نیکسٹ لیسن‘ برائے تعلیم وترقی ترقی ، پنسلوانیا یونیورسٹی میں گریجویٹ سکول آف ایجوکیشن کے ممبر اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی درسی کتاب کے مصنف اے جے جولیانی خطاب کریں گی۔

شرکاء کو مختلف مکالموں میں شامل ہونے ، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے اور غیر روایتی کلاسوں کو پیش کرنے میں ان کی مدد کے ساتھ ساتھ بہت سے مختلف تکنیکی تجربات جن میں آرٹ ، فلسفی بچہ اور ڈیجیٹل ویل جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
اثرا سینٹر میں ایجوکیشنل پروگرام آفیسر نورہ الزمل نے کہا کہ "لرننگ ود آؤٹ بارڈرز" کانفرنس سیکھنے والوں کے لیے بہترین تعلیمی طریقوں کو فروغ دینے اور انہیں جدید تعلیمی تجربات فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔