بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ " ٹینکرز ٹریکرز" کے مطابق ایران کا ایک آئل ٹینکر نہر سوئز کی جانب رواں دواں ہے اور توقع ہے کہ وہ دو سے تین روز کے دوران منزل تک پہنچ جائے گا۔ اس سے قبل لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بتایا تھا کہ مذکورہ آئل ٹینکر لبنان کو ایندھن فراہم کرے گا۔
ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کے روز مصنوعی سیاروں کی جانب سے لی گئی تصاویر میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بجلی کے نیٹ ورکوں کے چلانے کے واسطے ایندھن کی کھیپ لے جانے والے بحری جہاز نے نہر سوئز کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ البتہ نہر سوئز تک پہنچنے سے قبل جہاز کی حتمی منزل کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
2021-09-05 update regarding Iranian fuel for Lebanon:
— TankerTrackers.com, Inc. (@TankerTrackers) September 5, 2021
According to yesterday's satellite imagery, the first tanker (carrying fuel for the electric power grid) has continued her journey towards the Suez Canal.
We anticipate to reach the canal in 2-3 days time.
Thx,
/TT pic.twitter.com/w3rIzQnIdr
اس سے قبل ٹینکر ٹریکرز ویب سائٹ نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ لبنان کی جانب رواں دواں ایندھن کے ایرانی ٹینکرز ابھی تک بحر احمر میں کھڑے ہیں۔
لبنان کو ایندھن کے سیکٹر میں سنگین بحران کا سامنا ہے۔ یہ صورت حال مرکزی بینک کی جانب سے ایندھن کے سیکٹر کے لیے سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی۔ اس کے نتیجے میں ملک میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ لبنانی حکومت کو "ایندھن فروخت کرنے" پر تیار ہے۔
-
لبنان کو ایرانی تیل پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں: امریکا
امریکی سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے کل بدھ کے روز بیروت کے دورے کے دوران کہا کہ لبنان ...
بين الاقوامى -
لبنان کو مزید تیل بیچنے کو تیار ہیں: ایرانی حکام
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان کو ضرورت کوپورا کرنے کے لئے مزید تیل فروخت کرنے کو ...
مشرق وسطی -
ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک تیل اسمگلرنیٹ ورک پرامریکی پابندیاں
کل جمعہ کو امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے ایک ایسے شخص پر ...
بين الاقوامى