حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام میں کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے گرد موجود چاندی کے خول کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین انتظامیہ کے عبوری نائب سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ ’مملکت کے بہترین کاریگروں اور فنی تربیت کی حامل ٹیم سے مرمت کا کام کروایا گیا ہے‘۔
’کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے خول کی مرمت کے علاوہ پالش کا کام بھی انتہائی مہارت سے کیا گیا ہے‘۔
ڈاکٹر سعد بن محمد کے مطابق اس سارے کام کے دوران سعودی حکام نے کام کی کارکردگی پر نظر رکھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنا سعودی قیادت کی اولین ترجیح اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے‘۔
-
جمالیات خانہ کعبہ ایمان پرور مناظر!
مسجد حرام کے فوٹو گرافرحسن القربی نے خانہ کعبہ کے جمالیات کو کیمرے کی آنکھ میں عکس ...
مشرق وسطی -
گورنر مکہ کی موجودگی میں کعبہ کو غسل دینے کی تقریب کا انعقاد
مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر خالد الفیصل شہزادہ نے پیر کے روز کعبہ کو غسل دینے اعزاز ...
ایڈیٹر کی پسند -
شہزادہ خالد الفیصل خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں غسل کعبہ کا فریضہ انجام دیں گے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے غسل کعبہ کی منظوری دیدی ہے۔ مکہ مکرمہ ...
بين الاقوامى