مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر خالد الفیصل شہزادہ نے پیر کے روز کعبہ کو غسل دینے اعزاز حاصل کیا۔ غسل کعبہ کی نگرانی خادم الحرمین الشریفین کرتے ہیں مگر اس بار ان کی نیابت میں عملی طور پر غسل کے مراحل کی ذمہ داریاں گورنر مکہ نے ادا کیں۔
کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔ حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، ممتاز علما اور کلید برداران کعبہ بھی شریک ہوئے۔
اس سال کعبہ کو غسل دینے کے مراحل بھی کرونا وبا کی وجہ سے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت انجام دیے گئے۔
گورنر مکہ نے کعبہ کو اندر سے زمزم کے پانی میں عرق گلاب ملا کر اسے دھویا اور غلاف کعبہ کی دیوار کو کپڑے کے ٹکڑے سے خشک کیا۔
واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی ہیں۔
-
شہزادہ خالد الفیصل خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں غسل کعبہ کا فریضہ انجام دیں گے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے غسل کعبہ کی منظوری دیدی ہے۔ مکہ مکرمہ ...
بين الاقوامى -
غسل کعبہ شریف کی ایمان افروز تقریب میں شہزادہ خالد الفیصل کی شرکت
گورنر مکہ مکرمہ نے تقریب میں خادم الحرمین الشریفین کی نمائندگی کرتے ہوئے کعبہ شریف ...
ایڈیٹر کی پسند -
گورنر مکہ کی غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت
مقام ابراہیم کو بھی معطر شدہ آب زم زم سے غسل دیا گیا
بين الاقوامى -
غسلِ کعبہ کل جمعرات کے روز انجام دیا جائے گا
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے رواں سال 1442 ہجری کے لیے بیت ...
مشرق وسطی