.

سعودی وزیر خارجہ کی الجزائر کے صدر سے ملاقات، شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے منگل کے روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات الجزائر کے دارالحکومت میں صدارتی محل میں ہوئی۔

مملکت کے وزیر خارجہ نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود کا زبانی پیغام الجزائر کے صدر کو پہنچایا۔ یہ پیغام دونوں برادر ملکوں کے بیچ اخوت پر مبنی تاریخی تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق تھا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے صدر، حکومت اور عوام کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

دونوں شخصیات کی بات چیت میں خصوصی سیاسی تعاون پر بھی روشنی ڈالی گئی جو خطے کے امن و استحکام کی حمایت کرے۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور مشترکہ دل چسپی کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

اس ملاقات کے دوران میں افریقی ممالک کے امور سے متعلق سعودی وزیر مملکت کے معاون ڈاکٹر سامیی الصالح، الجزائر میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالله بن ناصر البصيری اور سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن بن اركان الداؤد بھی موجود تھے۔