سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کتاب میلے میں نمائش اور فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے علمی مواد کے ’کاپی رائٹس‘ کی تصدیق کے لیے ایک سرچ انجن’ادری‘ کی مدد لی گئی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے علمی مواد کی تصدیق کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مدد سے علمی سرقے کا پتا چلانا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے 20 لاکھ مختلف نوعیت کے متن کی تصدیق کی گئی ہے۔
’ادری‘ انسٹی ٹیوٹ نے ایک جامع سرچ انجن تیار کیا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو عربی زبان میں سرقہ کا پتہ لگاتا ہے۔ اس کی تیاری میں بڑی تعداد میں تحقیق ، سائنسی اور ادبی تحریروں پر انحصار کیا گیا ہے جو دوسری زبانوں میں شائع ہونے والے مواد کو عربی میں ترجمہ کرتا اورعربی متن فوری نتائج فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ قابل ذکر ہے کہ "ادری" انسٹی ٹیوٹ "کلچر ایونیو" میں ریاض بین الاقوامی کتاب میلے کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے جو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا کتاب میلہ ہے۔ اس میں 28 ممالک کے ایک ہزار سے زائد اشاعتی ادارے شرکت کررہ ہیں۔ اس کتاب میلے میں جمہوریہ عراق مہمان خصوصی ہے۔
-
سربستہ راز: کیا سعودی عرب کی عجیب وغریب چٹان لیزر سے دو حصوں میں کاٹی گئی؟
مملکت کی شمال مغربی سمت میں واقع تیما کمشنری میں ریت کی چٹان نے غیر ملکی ماہرین کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں فیشن ماہرین کا فورم دسمبر میں منعقد ہوگا
سعودی عرب کی فیشن اتھارٹی 10 اور 11 دسمبر کو ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے کلچر پیلس ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: سدا بہار چشموں کی تنگ وادی کی حضرت موسیٰ کے ساتھ کیا نسبت ہے؟
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں دو پہاڑوں کے درمیان ایک ایسی تنگ وادی واقع ...
مشرق وسطی