سعودی عرب : ٹرانسپورٹ میں نشستوں کے مکمل استعمال کی مشروط اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہروں کے درمیان سفر کے لیے ٹرین اور بسوں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے تمام نشستوں کی گنجائش سے استفادے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اجازت کا اطلاق جازان اور فرسان کے بیچ کشتیوں پر بھی ہو گا۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ اجازت اس امر سے مشروط ہے کہ مسافر کو وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لگ چکی ہوں۔ البتہ یہ شرط ویکسین سے مستثنی افراد پر لاگو نہیں ہو گی۔

اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ لائسنس یافتہ کمپنیاں جنرل ٹرانسپورٹ کے وسائل استعمال کرنے کے سلسلے میں تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کریں۔ ساتھ ہی توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے مسافر کی طبی حالت کی تصدیق کریں۔ سفر کے دوران پورے وقت ماسک لگانے اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے کی پابندی لازم ہے۔ علاوہ ازیں حفاظتی پروٹوکول میں شامل دیگر اقدامات کا نفاذ یقینی بنانا بھی ضروری ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں