بیروت میں حالیہ ایام میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے لبنان میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رش والے مقامات اور مظاہروں سے دور رہیں۔
#تنبيه | نظراً للظروف الراهنة في #لبنان ندعو جميع المواطنين الكرام إلى اتباع التعليمات الصادرة من الجهات المعنية بعدم السفر إلى العديد من الدول ومنها #لبنان، كما ندعو الجميع إلى عدم التردد في التواصل معنا عبر الأرقام الموضحة في البيان pic.twitter.com/3pqb1TuWwD
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) October 17, 2021
بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم تمام معزز شہریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ لبنان سمیت بعض ممالک کا سفر نہ کریں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکل کی صورت میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو بیروت کے بعض علاقوں میں لبنانی حزب اللہ اور امل تحریک کے عناصر اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس موقعے پر مشین گنوں، راکٹوں اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا تھا۔
یہ احتجاج بیروت بندرگاہ میں ہونے والے خونی دھماکوں کے کیس کی تحقیقات کرنے والے جج طارق بیطارکو کیس سے الگ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔