سعودی عرب کا دہشت گردی کے انسداد اور باہمی بقاء کے لیے عالمی یک جہتی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے انسداد اور مشترکہ باہمی بقاء کے بنیادی اصولوں کو اپنانے کے لیے عالمی یک جہتی اور یگانگت پر زور دیتا ہے۔

شاہ سلمان کا یہ بیان مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کے خطاب میں سامنے آیا جو انہوں نے سعودی فرماں روا کی طرف سے کیا۔ شاہ سلمان نے مزید کہا کہ " ہم مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے بیچ اتفاق مضبوط بنانے اور انسانی اقدار کو راسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

سعودی فرماں روا نے عالم اسلام اور روس کے بیچ تعلق کی اہمیت کو باور کرایا۔

شاہ سلمان کا یہ خطاب جدہ میں ایک تزویراتی رؤیت کے گروپ "روس اور اسلامی دنیا" کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں