سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے آج جمعرات کو کہا ہے کہ مملکت نجکاری کے 160 سودوں کی تیاری کر رہی ہے اور آئندہ سال ان میں سے مزید نجکاری معاہدوں کے اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مالیاتی استحکام سمپوزیم میں خطاب میں وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تعلیم اور لاجسٹکس کے شعبوں میں اداروں کی نجکاری کے منصوبے اپنے زیر غور ہیں۔
اس سال کے شروع میں مملکت نے راس الخیر ڈی سیلینیشن اور پاور پلانٹ کی نجکاری کو معطل کر دیا تھا جو کہ سرکاری ملکیت کے متعدد اثاثوں میں سے ایک ہے جسے حکومت نے تیل پر انحصار کیے بغیر سرمائے کے اخراجات پر دباؤ کم کرنے اور محصولات کو متنوع بنانے کے لیے فروخت کرنے کا ہدف بنایا ہے۔
وزیر خزانہ الجدعان نے کہا کہ سعودی حکومت حقیقت پسندانہ، شفاف اور ذمہ دارانہ طریقہ کار کے ساتھ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پالیسیاں اپنا رہی ہے۔
الجدعان نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات مملکت کو بحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ حکومت نے مالیاتی اصلاحات کا ایک سیٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد معیشت میں ایک جامع اور مکمل تبدیلی لانا ہے تاکہ ایک بڑی ترقیاتی تبدیلی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کی معیشت گذشتہ سال کے وسط سے بتدریج بحالی کی طرف گامزن ہے۔
-
سعودی عرب کے جزیرہ ’سِمر‘ کے موسم سرما کے دلفریب مناظر
سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران سمندر میں موجود جزیروں کے دلفریب مناظر بھی دیکھنے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ذات باری تعالیٰ کی توہین کے الزام میں ملزم گرفتار
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پولیس نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں اقامے کی کم از کم مدت کے قانون پر عمل درآمد شروع
نئے سعودی قانون کے تحت اقامے میں توسیع کم ازکم تین ماہ تک کی جائے گی
مشرق وسطی