سعودی عرب میں تین سے پانچ دسمبر تک شروع ہونے والی فارمولا ون ریس کی تیاری کے لیے تمام سرکاری اور آپریشنل اداروں کی جانب سے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسپیڈ ریسنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں شرکاء کی آمد شروع ہوگئی ہے اور ایئرپورٹ کو ویلکم پلیٹس اور فارمولا کاروں سے سجایا گیا۔ جب کہ بہت سے لوگ دنیا کے بہترین ڈرائیوروں کو دیکھنے کے لیے جدہ کارنیش سرکٹ پر پہنچ گئے۔
فورمولا 1
یہ سرکٹ فارمولا ون کے سب سے مشکل سیزن میں سے ایک کے اختتامی راؤنڈ کی میزبانی کرےگا۔ جس میں سات بار کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن اور اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے کا خواب دیکھنے والے ڈرائیور میکس ورسٹاپن کے درمیان ٹائٹل کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یہ سرکٹ جدہ کے شہر کے مرکز سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں بحیرہ احمر کے ساحل پر خوبصورت جدہ کارنیشے کے علاقے میں واقع ہےجو کہ "فارمولا 1" ریس کے لیے اپنے ساحلی پس منظرکی بدولت انتہائی غیر معمولی جگہوں میں سے ایک ہو گا۔ یہ خوبصورت پس منظر ٹریک پر ریس کے جوش و خروش کو مزید مہمیز دے گا۔
جدہ کارنیش سرکٹ 6.175 کلومیٹر کے فاصلے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 27 موڑ شامل ہیں جو اسے فارمولا 1 ورلڈ چیمپیئن شپ میں سب سے طویل اور تیز ترین اسٹریٹ سرکٹ بناتا ہے۔ متوقع اوسط رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے۔