یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے قائم عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے ابھاء پر داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دئیے۔
عرب اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ حوثی باغیوں نے صنعاء ائیرپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے سعودی شہریوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
بیان کے مطابق حوثی ملیشیا نے منگل کے روز صنعاء ائیرپورٹ سے دہشت گرد آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کی مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ جازان کے احد المسارحہ صنعتی علاقے میں ایک راکٹ گرا جس کے سبب تین ورکشاپس اور تین شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اتحاد نے واضح کیا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی کسی قسم کی کارروائی بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ورزی ہے۔
-
صنعاء میں ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے خفیہ گودام تباہ کر دیے: عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق صنعاء کے ضلع ازال میں حوثی ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد کی مآرب اورالجوف میں 31 اہدافی کارروائیاں،210 حوثی جنگجو ہلاک
عرب اتحاد نے یمن کی دوگورنریوں مآرب اور الجوف میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد کے مآرب میں 35 اور مغربی ساحل تین فضائی حملے
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں سرگرم عرب اتحاد نے کل اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے ...
بين الاقوامى