سعودی عرب کے ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے عوامی سرمایہ کاری فنڈ کمپنیوں میں سے ایک ’السودہ‘ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ساتھ عسیر کے علاقے میں السودہ پراجیکٹ کے دائرہ کار میں آثار قدیمہ کے سروے کے منصوبے کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کا مقصد ملکی ترقی اور تاریخی ورثے کی حفاظت کرنا ہے۔ حکومتی اور نجی ایجنسیوں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے علاوہ ثقافتی ورثہ اور آثار قدیمہ کے مقامات اور ان کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنا ہے۔
ہیریٹیج اتھارٹی اور السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے درمیان جوائنٹ ورکنگ پروگرام مملکت کے تمام خطوں میں ورثے اور نوادرات سے متعلق کوششوں میں معاونت کے فریم ورک کا حصہ آتا ہے۔ معاہدے پر السودہ ڈویلپمنٹ کے سی ای او انجینیر حسام الدین المدنی نے اور ہیریٹیج اتھارٹی کے ’سی ای او‘ ڈاکٹر جاسر الحربش نے دستخط کیے۔
180 کام کے دن
السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی سروے اور آثار قدیمہ کی کھدائی کے لیے ضروری فنانسنگ اور لاجسٹک خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی ذمہ دار ہے جو کہ 180 دن تک جاری رہے گی اور لگاتار 4 مرحلوں میں مکمل ہو گی جبکہ ہیریٹیج اتھارٹی سروے اور آثار قدیمہ کا تکنیکی کام انجام دے گی۔
اپنی طرف سےانجینیر حسام الدین المدنی نے کہا کہ السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی تمام امکانات اور کاروبار کی سپورٹ اوران کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے جس کا کردار علاقے کی اہمیت کواجاگر کرنا اور 2030ء تک سالانہ 20 لاکھ زائرین کے منصوبے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
ہیریٹیج اتھارٹی کے ’سی ای او‘ نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ کام کو منظم کرنا ہے، جس میں آثار قدیمہ کے سروے کے منصوبے کو عسیر کے علاقے میں السودہ پروجیکٹ کے جغرافیائی دائرہ کار کے اندر عمل میں لانا ہے۔
-
آرامکو کا سعودی عرب میں ہائیڈروجن پر چلنے والی گاڑیوں کی تیاری پرغور
سعودی عرب رواں ماہ جنوری میں اپنے تیسرے سعودی ایڈیشن میں داکار ڈیزرٹ ریلی کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: ایمفیٹامائن کی 28 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام
سعودی عرب میں سرحدی محافظین کی فورس نے حال ہی میں 28 لاکھ نشہ آور گولیوں کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: نئے سال کے آغازپر برف باری،خطۂ تبوک نے سفید چادراوڑھ لی
نئے سال کے آغاز پر سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ ...
بين الاقوامى