سعودی نوجوان ناصر ہوساوی نے روڈ انجینئرنگ کے شعبے سے نکل کر فن کی دنیا میں طبع آزمائی کا فیصلہ کیا۔ اس نے قدرتی ریت سے اپنی من چاہی چیزوں کو مجسم صورت دینے پر کام شروع کر دیا۔ ناصر 4 برس تک بھرپور کام اور محنت کے ذریعے مجسمہ سازی میں اگلے مراحل تک پہنچ گیا۔ اس نے ریت کے ٹیلوں پر بھی مجسم صورتوں پر کام کیا۔
ناصر ہوساوی 2017ء میں انجینئرنگ کالج سے فارغ التحصیل ہوا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر نے بتایا "میں مجسمے اور فن پارے تشکیل دینے میں صحرا اور اس کی تاروں سے سجی راتوں پر مبنی افکار کو کام میں لایا ... میں نے اس کام میں مجسمہ سازی کے لیے کئی خام لوازمات استعمال کیے جن میں چُونا ، گارا اور لکڑی شامل ہیں"۔
ناصر کے مطابق انہوں نے کئی اہم شخصیات کے مجسمے بنائے جن میں نمایاں ترین شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ خالد الفیصل ہیں۔ ان کے علاوہ ناصر نے بعض کاروباری ، فنی اور کھیلوں کی شخصیات کی صورتوں کو بھی مجسمے کی شکل میں ڈھالا۔ ناصر کی خواہش ہے کہ وہ اپنی خداد داد صلاحیتوں کو عالمی سطح پر بھی منوائیں۔
-
سعودی عرب: معروف عالم دین شیخ صالح اللحیدان کی وفات
سعودی عرب میں معروف عالم دین اور سینئر علماء کمیٹی کے رکن شیخ صالح محمد اللحیدان ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ڈرائیور گرفتار
سعودی عرب میں سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون ڈرائیور نے ایک ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹی جاں بحق
سعودی عرب کے علاقے عسیر میں بلقرن گورنری میں تازہ موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے ...
مشرق وسطی