سعودی عرب میں معروف عالم دین اور سینئر علماء کمیٹی کے رکن شیخ صالح محمد اللحیدان آج بدھ کو علی الصبح انتقال کر گئے۔ انہیں چند ہفتے قبل علالت کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
شیخ اللحیدان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ "ٹویٹر" پر وفات کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ شیخ کی نماز جنازہ بدھ کے روز نماز عصر کے بعد ریاض کی الراجحی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
شیخ اللحیدان نے سعودی عرب میں کئی منصبوں پر کام کیا۔ ان کی کئی تالیفات بھی ہیں۔
شیخ اللحیدان کی وفات کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر علمائے کرام ، اسکالرز اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ #صالح _اللحيدان بھی چل رہا ہے۔
-
سعودی عرب: انتظامی اور فوجداری مقدمات میں 641 ملزمان سے تفتیش
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی "نزاہہ" نے انتظامی اور فوجداری ...
مشرق وسطی -
آنے والے دنوں میں کرونا کے متاثرین میں اضافہ متوقع ہے: سعودی وزیر صحت
کل مُنگل کوسعودی عرب کے وزیر صحت فہد عبدالحمن الجلاجل نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے ...
مشرق وسطی -
بصارت سے محروم سعودی فنکاروں کے تیارکردہ تجریدی آرٹ کے نمونوں کی پہلی نمائش
نجران ادبی انجمن نے ’بصیرۃ‘ سوسائٹی کے تعاون سے اپنی نوعیت کی منفرد نمائش کا ...
ایڈیٹر کی پسند