شام: ادلب آپریشن میں تباہ ہونے والےامریکی ہیلی کاپٹر کے ملبہ دیکھئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی فوج کے شام کے علاقے ادلب میں اطمہ کے مقام پر شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے سربراہ عبداللہ قرداش المعروف ابو ابراہیم الہاشمی کے خلاف گذشتہ روز کیے گئے آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ دور تک بکھرا دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس آپریشن میں داعش کے سربراہ کہلانے والے ابو براہیم الہاشمی اور اس کے کئی ساتھیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اطمہ میں کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔

تصویروں اور ویڈیو کلپس میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس آپریشن میں حصہ لینے والا یہ واحد ہیلی کاپٹر نہیں تھا بلکہ اس کارروائی میں کئی دیگر ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔ لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

ایک امریکی اہلکار نے وضاحت کی کہ ادلب آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی میڈیا نے بھی کی ہیلی کاپٹر کی میکینکل خرابی کی وجہ سے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس کارروائی میں داعش کے رہنما عبداللہ قرداش، جس کا عرفی نام ابو ابراہیم الہاشمی القرشی ہے کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں کی گئی کارروائی نے دہشت گرد تنظیم کے رہ نما کا "میدان جنگ میں صفایا" کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطمہ کے علاقے میں لینڈنگ کرنے والی امریکی افواج کی صفوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی صدر بائیڈن نے ایک بیان میں خود داعش کے لیڈر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے ادلب میں انسداد دہشت گردی مشن کے تحت کارروائی کی ہے۔اس میں بچّوں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن امریکی فوج کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس کارروائی کے دوران میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر زمین پر گرکر تباہ ہو گیا۔

صدر بائیڈن نے بیان میں کہا:’’گذشتہ شب میری ہدایت پر شمال مغربی شام میں ہماری افواج نے امریکی عوام اور ہمارے اتحادیوں کے تحفظ اور دنیا کو ایک محفوظ جگہ بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشن کامیابی سے انجام دیا ہے۔ اپنی مسلح افواج کی مہارت اور بہادری کی بدولت ہم نے داعش کے رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کا خاتمہ کر دیا ہے اور تمام امریکی فوجی اس کارروائی کے بعد بہ حفاظت واپس آ گئے ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں