سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی 2007 میں اپنے والد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی موجودگی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس پر سماجی اور عوامی حلقوں کی طرف سے زبردست جذباتی رد عمل سامنےآیا۔ سوشل میڈیا پر سعودی شہزادے کی شخصت کی زبردست تعریف کی گئی۔
#ولي_العهد الأمير محمد بن سلمان.. فخرنا.. عزنا.. سعادتنا.. هيبتنا.. وصمام أمان بلادنا. pic.twitter.com/JqItZUPtdO
— عبدالله آل هتيلة (@ahatayla2020) April 16, 2022
زیر گردش ویڈیو میں سعودی ولی عہد شاہ سعود یونیورسٹی میں اپنے ساتھی گریجویٹس کی جانب سے مجھے خطاب کا موقع دینا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ ہم نے اس عظیم درس گاہ میں تحصیل علم کے لیے کئی سال محنت کی۔ علم سے قومیں بنتی اور معاشرے ترقی کرتے ہیں۔
قائد الرؤية المباركة سمو سيّدي ولي العهد صاحب السمو الملكي
— فـــهد اللـّـهيبي 🇸🇦 (@AllehibiF) April 15, 2022
الامير #محمد_بن_سلمان في حفل الخريجين عام 2007 ( عقولنا ستنير الطريق، وعزيمتنا ستحقق المستحيل، وإرادتنا ستأتي بما هو جميل، فنحن نصف الحاضر وكل المستقبل )
.
حفظه الله ورعاه وسدّد على الخير خُطاه
.
🇸🇦🇸🇦🇸🇦
. pic.twitter.com/goKTnmzS57
انہوں نے مزید کہا کہ جناب شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز (جو اس وقت ریاض کے علاقے کے گورنرتھے) یہ کتنی خوبصورت بات ہے کہ ہم آج علم اور اس کے لوگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پیارے ہم وطنوں کے نوجوان ہاتھوں میں ان کی نمائندگی کا جشن منا رہے ہیں قوم کی خوشحالی اور سربلندی کے لیے کوشاں رہنے کے لیے ان کو مفید علوم مہیا کیے گئے ہیں۔
🇸🇦 قول ورؤية وفعل بعزم وحكمة 🇸🇦
— محمد ال جابر (@mohdsalj) April 16, 2022
سمو سيدي #ولي_العهد_الأمير_محمد_بن_سلمان
في حفل الخريجين عام 2007م :"عقولنا ستنير الطريق، وعزيمتنا ستحقق المستحيل، وإرادتنا ستأتي بما هو جميل، فنحن نصف الحاضر وكل المستقبل".
🇸🇦🇸🇦🇸🇦 pic.twitter.com/YI7JYMdU1e
جناب یہ فارغ التحصیل طلبا اس قوم کے لیے ایک حقیقی دولت ہیں جو اس کے فوائد کو محفوظ رکھتے اور اس کے مفادات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مدد س یہ طلبا نیکی، ایثاراور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہ قوم اورملک کے محافظ ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے۔
صاحب السمو الملكي #ولي_العهد #محمد_بن_سلمان من صغر سنه وهو يبهر كل من يستمع له حفظك الله سيدي pic.twitter.com/o49AjQzfvq
— Abdlrhman Alotaibi (@dahem61) April 15, 2022
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم خدا سے عہد کرتے ہیں۔ ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے مذہب کی خدمت کریں گے اور اپنے ملک کی ترقی اور سربلندی کریں گے۔ ہر وقت اور ہر جگہ کسی بھی حالت میں اپنے فرمانروا اور اپنے سرپرست کی وفاداری اور اطاعت کریں گے۔