تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کے روانگی ہال میں جمعرات کے روز ایک مارٹر گرینیڈ لایا گیا تو وہاں موجود لوگوں میں خوف اور دہشت پھیل گئی۔ یہ شامی گرینیڈ ایک امریکی گھرانے کے پاس سے سیکورٹی معائنہ کار کے سامنے ظاہر ہوا تھا۔
یہ گرینیڈ 1967ء کی جنگ یا پھر شائد اکتوبر 1976ء میں مقبوضہ گولان کی جنگ کے دوران پھٹ نہیں سکا تھا۔ گذشتہ ہفتے مذکورہ امریکی گھرانے کو یہ گرینیڈ پہاڑی علاقے میں سیر کے دوران میں ملا۔ گھرانے کے ایک فرد نے اسے یادگار کے طور پر امریکا لے جانے کے لیے اپنے بیگ میں رکھ لیا تھا۔
بیگ سے گرینیڈ ملنے پر ہوائی اڈے کے ہال میں موجود خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
مذکورہ امریکی گھرانے سے پوچھ گچھ کے بعد اسے جانے دیا گیا۔ بعد ازاں یہ گھرانہ طیارے میں سوار ہو کر امریکا روانہ ہو گیا۔ البتہ مارٹر گرینیڈ کو تل ابیب حکام نے اپنے پاس رکھ لیا۔
-
مسجد اقصیٰ : شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فورس کا انخلا، تمام دروازے کھول دیے گئے
العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے صحنوں ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی وزیر اعظم کو دھمکی آمیز پیغام، ’خط میں گولی‘ بھیجی گئی
اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم
سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بنیادی مواقف پر قائم ہے۔ ...
بين الاقوامى