یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ انتقال کر گئے، 40 روزہ سوگ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس امر کا اعلان امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ نے جمعہ کے روز کیا ہے

صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفیہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گا۔

Advertisement

دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ کے روز سے ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں