سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت رواں سال کے لیے معیشت کی شرح میں 7.4% کی نمو کی توقع رکھتی ہے۔ الجدعان نے یہ بات آج پیر کے روز ڈیووس فورم کے ضمن میں مشرق وسطی اور شمالی افریقا کی اقتصادی توقعات کے حوالے سے ایک سیمینار کے دوران میں کہی۔
سعودی وزیر کے مطابق رواں سال مملکت میں تیل کی مد میں مقامی پیداوار میں 19% کا اضافہ متوقع ہے۔
ندوة مباشر من #دافوس بالتعاون مع #العربية | التوقعات الاقتصادية للشرق الأوسط وشمال أفريقيا https://t.co/PYCXbgpX2n
— الأسواق العربية (@AlArabiya_Bn) May 23, 2022
کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب رواں سال جی ٹوئنٹی گروپ میں بھارت کے بعد تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت ہو گا۔ یہ بات بلومبرگ کی جانب سے تجزیہ کاروں کی آراء پر مبنی ایک سروے رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ سال 2021ء کے اختتام کے بعد سے تیل کی قیمتیں تقریبا 50٪ اضافے کے بعد 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی توقع کے مطابق سعودی عرب کی مقامی پیداوار پہلی مرتبہ 10 کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ "ہم ابھی تک معیشت کو تیل کی آمدنی سے علاحدہ کرنے پر کام کر رہے ہیں"۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ بہت اچھے منافعوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
الجدعان کے مطابق سعودی عرب کی حکومت توقع کر رہی ہے کہ رواں سال کے اختتام پر افراط زر 2.3% تک پہنچ جائے گی۔
-
سعودی عرب امراض دل کے پیچیدہ علاج میں کسی سے پیچھے نہیں: ڈاکٹر المطیری
’امراض قلب کے پیچیدہ آپریشنز میں استعمال ہونے والے زیادہ تر آلات مملکت میں موجود ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ایک لڑکی کا اپنی سہیلی پر تشدد،پولیس کو مداخلت کرنا پڑی: ویڈیو
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک ویڈیو کلپ کے بڑے ...
مشرق وسطی -
مکمل خواتین کریو کے ساتھ سعودی عرب کی پہلی اندرون ملک پرواز
سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی اے ڈیل نے مملکت میں پہلی اندرون ملک پرواز کی ہے جس کا ...
مشرق وسطی