سعودی عرب کے صوبے عسیر میں پولیس نے ایک وڈیو میں نظر آنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔ وڈیو کلپ میں یہ شہری ایک دوسرے شہری پر غیر آتشی ہتھیار کے ساتھ دھاوا بولتے ہوئے نظر آیا۔ علاوہ ازیں اس نے شاہراہ عام پر مذکورہ دوسرے شہری کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ حملے کا نشانہ بننے والے شہری کو شدید چوٹیں آئیں۔
سیکورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والا یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں پیش آیا۔
شرطة محافظة خميس مشيط: القبضُ على شخص اعتدى على آخر بسلاح أبيض وأطلق النار على مركبته pic.twitter.com/caS1RBsD8X
— الأمن العام (@security_gov) May 23, 2022
واقعے کی وڈیو ٹویٹر پر کثرت سے پھیل گئی جس کے بعد پولیس نے معاملے میں مداخلت کی۔
اس حرکت کے مرتکب شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔