ایرانی سرکاری میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے خلیج فارس میں دو یونانی آئل ٹینکروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یونان کی حدود میں موجود ایرانی تیل کے حامل روسی ٹینکر کو امریکا نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا ۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خلیج میں موجود دو یونانی آئل ٹینکروں کو 'قانون کی خلاف ورزی' کے سبب ضبط کر لیا گیا ہے۔ ایران کی ایک دوسری خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق ان دونوں آئل ٹینکروں کے نام Prudent Warrior اور Delta Poseidon ہیں۔
یونانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ان دونوں کشتیوں کو قبضے میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے ان کو فوری چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان دونوں کشتیوں پر قبضہ بحری قزاقی کے مترادف ہے۔
اس سے قبل جمعہ کےروز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تہران نے یونانی سمندری حدود میں ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی قبضے پر یونان کے خلاف تعزیری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بدھ کےروز تہران نے یونانی سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے بھی امریکی کارروائی پر احتجاج کیا تھا۔
-
ایران کے حساس ’پارچین‘ فوجی مرکز پر حملہ ڈرون سے کیا گیا: امریکی اہلکار کے انکشافات
امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب واقع ایک فوجی ...
مشرق وسطی -
آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی پاسداران انقلاب کی مشکوک سرگرمیاں بے نقاب
خلائی سیٹلائٹس نے عالمی سطح پر بحری سفر کے حوالے سے اہمیت کی حامل ’آبنائے ہرمز‘ کے ...
مشرق وسطی -
ایرانی تیل بردار ٹینکر پر امریکی قبضہ، تہران حکومت کا سوئس نمائندے سے احتجاج
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے یونان کے قریب ایران تیل بردار آئل ٹینکر پر ...
بين الاقوامى