ایرانی تیل بردار ٹینکر پر امریکی قبضہ، تہران حکومت کا سوئس نمائندے سے احتجاج
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے یونان کے قریب ایران تیل بردار آئل ٹینکر پر قبضے پر احتجاج کے لئے تہران میں موجود سوئس نمائندے کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ایران اور امریکا کے درمیان موجود سفارتی بحران کے سبب تہران میں موجود سوئٹزرلینڈ کے نمائندے امریکی مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
تہران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ISNA کے مطابق "حکومت ایران نے امریکا کی جانب سے بین الاقوامی اور سمندری قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر سوئس نمائندے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔"
وزارت خارجہ نے روسی ٹینکر اور اس میں موجود ایرانی تیل کو فوری طور پر واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی حکومت نے بدھ کے روز ایک اعلان کے تحت ایرانی پاسداران انقلاب کے لئے منی لانڈرنگ اور تیل کی اسمگلنگ کا کام کرنے والی روسی کمپنی پر پابندیوں کا اطلاق کیا تھا۔
امریکی وزارت انصاف کے ترجمان نے تیل بردار ٹینکر پر قبضے کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
یونان کی وزارت شپنگ نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ امریکی وزارت انصاف نے یونانی حکومت کو ٹینکر میں ایرانی تیل کی موجودگی کی پہلے سے اطلاع دی تھی۔
ابھی یہ معلومات موصول نہیں ہو سکی ہیں کہ اس جہاز پر قبضہ ایرانی تیل کی موجودگی کی بناء پر کیا گیا یا جہاز کی روسی کمپنی سے تعلق کی بنیاد پر۔ امریکا نے ایران اور روس پر علاحدہ علاحدہ پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔
اس معاملے کا فہم رکھنے والے تین مختلف ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ امریکا اس جہاز کا سامان کسی دوسرے ٹینکر میں منتقل کر کے امریکی سرزمین بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز ایرانی وزارت خارجہ نے یونان کے ناظم الامور کو طلب کر کے ان سے اس معاملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔
-
تیل اور ایران سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے سینئر امریکی حکام کا دورہ سعودی عرب
امریکی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرن ژان پئیر نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے دو ...
مشرق وسطی -
ایران، سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی جلد ملاقات کی توقع نہیں: سعودی حکام
سعودی وزارت خارجہ کے عہدیدار کے مطابق مملکت سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے ...
بين الاقوامى -
ایران سے جوہری معاہدہ ختم ہو گیا ہے: لنڈسے گراہم
امریکی ریپبلکن سینیٹر لِنڈسے گراہم نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری ...
بين الاقوامى