سعودی عرب کے اونٹ کلب نے سعودی پاسپورٹ کی تصاویر شائع کی ہیں۔ یہ سعودی عرب کے نئے پاسپورٹ کی تصویر ہے جس میں اونٹوں کا ایک ریوڑ بھی دکھایا گیا ہے۔ پاسپورٹ پر اونٹوں کی تصویر دراصل مملکت میں اونٹوں کی افزائش نسل اور ان کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر ہونے والی کوششوں کی عکاسی ہے۔
اونٹ کلب نے نئے سعودی پاسپورٹ کے صفحات پر اونٹوں کی تصویریں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں فخر ہے کہ ہمارا نیا پاسپورٹ ہماری ثقافت اور تہذیب کی علامت ہے۔ یہ اللہ کا تحفہ ہے"۔
نفخر بأن جوازنا الجديد يُجسد رمز لثقافتنا وحضارتنا ..عطايا الله 🐪🇸🇦.#نادي_الإبل pic.twitter.com/q7I404qHcl
— نادي الإبل (@CamelClub) May 27, 2022
غور طلب بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں ہر سال اونٹوں کے لیے ایک خصوصی میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں لاکھوں مالیت کے انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں اور اونٹوں کی ریس کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔