ایرانی جنگی جہاز بحیرہ احمر میں گشت کر رہے ہیں: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

منگل کو اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی جنگی جہازوں نے بحیرہ احمر میں گشت کیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی جنگی جہازوں کے گشت کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

وزیر دفاع بینی گینٹز نے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک گول میزکانفرنس میں کہا کہ ’آج ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ایران منظم طریقے سے بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں کے ساتھ جنوبی علاقے میں گشت کر رہا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ مہینوں میں ہم نے گذشتہ دہائی میں خطے میں سب سے اہم ایرانی فوجی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔

گینٹز کے دفتر نے کہا کہ اس نے بحیرہ احمر میں گشت کرنے والے چار ایرانی جنگی جہازوں کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کی ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لپیڈ نے منگل کو فرانسیسی صدر عمانویل میکرون سے بات کی۔ انہوں نے فرانسیسی صدر پر ایران کے جوہری مذاکرات پر سخت موقف اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تہران کی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ آگ سے کھیل رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے عبوری وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لپیڈ کا فرانس کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں